UK Visa for spouse/children/adopted children/parents/grandparents/grandchildren

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ برطانیہ 31.12.2020 کو یورپیئن یونیئن  سے نکل جائے گا۔  اس تاریخ سے قبل آپ  اپنے والدین، اہلیہ/ خاوند ، دادا/دادی ، پوتے/ پوتیوں،نواسے /نواسیوں، گود لئے گئے بچے /بچیوں کے لئے برطانیہ کا ویزہ دلانے کے قابل ہو سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ کے پاس جرمنی یا کسی اور یورپیئن یونیئن   کے ملک کی شہریت ہو۔برطانیہ  ان قریبی رشتہ داروں کے لئے جمع کروائی گئی درخواستوں کا جواب 3 ماہ میں دے دیتا ہے۔ اس کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کرنے ہوں گے:

   💧 برطانیہ  میں یورپیئن یونیئن   کی آبادی کاری سکیم کے لئے درخواست دینا

https://www.gov.uk/settled-status-eu-citizens-families/applying-for-settled-status

   💧 پچھلے  6 ماہ میں کم از کم 1 دفعہ برطانیہ آنے کا ثبوت(بورڈنگ کارڈ،بحری جہاز کا ٹکٹ وغیرہ)
  💧   اپنے قریبی رشتہ داروں کو دی گئی مالی مدد کا ثبوت
     💧 مندرجہ بالا ویب سائٹ کھولنے کے بعد آپ کو کے بٹن کو دبانا ہے

  💧 آپ کو اپنی شناخت ثابت کرنی ہے      

  💧  کیا آپ اس وقت برطانیہ میں ہیں؟   

 💧  اپنے فون میں EU Exit: ID Document Check ایپ انسٹال کریں


💧   ایپ کھولنے کے بعد مندرجہ بالا ہدایات کے مطابق اپنے پاسپورٹ کی تصویر لیں اور پاسپورٹ کو بند کر کے موبائل کو آرام سے چھوٹے دائرے کی شکل میں گھومائیں۔آپ کے موبائل کا ( CommunicationNFC(Near Field 

 💧    آن ہونا چاہئےاور موبائل کور نہیں ہونا چاہیئے۔ اسی طرح یہ ایپ آپ کو آپ کے چہرے کی تصویر لینے کے لئے بھی کہے گی۔
  💧 مندرجہ بالامراحل کے بعدآپ کے آپشن پہ جائیں گے۔

 💧   مندرجہ بالا لنک کو کھولنے  کے بعد آپ کو اپنی باقی درخواست پوری کرنی ہے۔

  💧   اور باقی ماندہمعلومات دے کر اپنی درخواست کو مکمل کریں گے

·       عموماً 5دنوں میں محکمہ آپ کو جواب سے مطلع کر دیتا ہے

·       اس درخواست کو جمع کروانے کی کوئی فیس نہیں ہے

·       برطانیہ آج کل آنے کے لئے 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔اسی طرح واپسی پر بھی جرمنی میں 10 دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا

·       اسی طرح برطانیہ آنے سے 48 گھنٹے قبل برطانوی اداروں کو اطلاع کرنا لازمی ہو گی

(یہ معلومات وقت کے ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہیں اس لئے برطانوی اور جرمن حکومتوں کی ویب سائٹس کو چیک کرنا ضروری ہوگا)

                                  مزیدمعلومات کے لئے وزٹ کریں

                                   https://www.gov.uk/